ٹوکیو : جاپان میں ایک 32 سالہ شخص نے اپنے سابق کلاس فیلو کی 53 سالہ والدہ سے شادی کرلی۔ یسامو ٹومیوکا کی اپنی مستقبل کی اہلیہ میڈوری سے اس وقت ملاقات ہوئی جب وہ اسکول میں پڑھتا تھا اور میڈوری اس کی ایک کلاس فیلو کی ماں تھی، جو اس سے 21 برس بڑی تھی۔ لیکن عمروں کی اس کافی زیادہ تفاوت اسے اس شادی سے باز نہ رکھ سکی۔یسامو اور میڈوری کی اس غیر معمولی محبت کی کہانی جاپان میں اس وقت وائرل ہوئی جب شیزوک جوڑے نے ایک مشہور ٹی وی شو کے دوران اپنے رومانوی تعلقات پر گفتگو کی۔