پرتاپ گڑھ : اترپردیش کے لال گنج میں غریب خاندان کے 4 بہن بھائی یو پی ایس سی سیول سرویسیس کا امتحان کامیاب کرتے ہوئے آئی اے ایس اور آئی پی ایس آفیسرس بن چکے ہیں۔ ان کے والد انیل مشرا (منیجر، گرامین بینک) نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بچوں کے معیار تعلیم پر کبھی مفاہمت نہیں کی۔ چاروں بھائی بہنوں میں سب سے بڑے یوگیش مشرا (آئی اے ایس)نے اپنی ابتدائی تعلیم لال گنج سے مکمل کی اور پھر موتی لال نہرو انسٹیٹیوٹ آف ٹکنالوجی سے انجینئر کی ڈگری حاصل کی۔ دیگر بہن بھائی کشمامشرا، مادھوری مشرا اور لوکیش مشرا ہیں۔