نئی دہلی، 30 اگست (یو این آئی) جی ایس ٹی کے افسران کی ٹیم نے کرناٹک کے بیلگاوی میں تقریباً 145 کروڑ روپے کے جعلی جی ایس ٹی بل جاری کرنے اور 43 کروڑ روپے کے ٹیکس چوری کے بڑے گھپلے کا پردہ فاش کیا ہے ۔ اس معاملے میں ایک شخص کو بنگلورو سے گرفتار کر کے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے ۔مرکزی وزارتِ خزانہ کے مطابق جی ایس ٹی انٹیلیجنس ڈائریکٹوریٹ ، بیلگاوی ریجنل یونٹ نے ایک مقدمہ درج کیا ہے ۔
اس میں الزام ہے کہ تقریباً 145 کروڑ روپے کے فرضی بل جاری کئے گئے اور تقریباً 43 کروڑ روپے کی ٹیکس چوری کی گئی۔اس کیس میں ایک شخص گرفتار ہو چکا ہے ۔