463 پولیس اہلکاروں کو پہلے ’کیندریہ گرہ منتری دکشتا پدم ‘سے نوازا جائے گا

   

نئی دہلی: مختلف ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں، مرکزی مسلح نیم فوجی دستوں اور مرکزی پولیس تنظیموں کے 463 اہلکاروں کو پہلے کیندریہ گرہ منتری دکشتا پدم سے نوازا جائے گا۔ ان تمغوں کی شروعات اس سال فروری میں کی گئی تھی۔وزارت داخلہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمغے چار شعبوںخصوصی آپریشنز، تفتیش، انٹیلی جنس اور فرانسک سائنس میں بہترین کام کرنے پر اہلکاروں اور افسران کے حوصلے کو بڑھانے کے لیے دیا جاتا ہے ۔مرکزی وزارت داخلہ نے اس سال یکم فروری کو اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ تمغوں کا اعلان ہر سال 31 اکتوبر یعنی سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش پر کیا جائے گا۔