نئی دہلی : موبائیل نیٹ ورک 5G کا سرکاری طور پر آغاز ہوچکا ہے اور چند شہروں میں جیو اور ایرٹیل کی جانب سے ٹرائیل جاری ہے ۔ سائبر سکیوریٹی یونٹس نے متنبہ کیا ہے کہ موبائیل یوزرس کو ایس ایم ایس میں لنک مل رہے ہیں اور پیشکش کی جارہی ہے کہ وہ اس کے ذریعہ اپنی سرویس کو 4G سے 5G کرسکتے ہیں۔ ان سے بچنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔