حیدرآباد 2 اگسٹ ( سیاست نیوز ) راشن کارڈ ہولڈرس کو جاریہ ماہ اگسٹ کی 4 سے 19 تاریخ تک 15 کیلو چاول مفت سربراہ کئے جائیں گے ۔ ریاست کی تمام راشن شاپس پر چاول کی سربراہی عمل میں آئیگی ۔ ماہ مئی سے ہی پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت چاول کی تقسیم ہونی تھی تاہم ایسا ممکن نہیں ہوسکا جس کے بعد ماہ اگسٹ میں 4 تا 19 اگسٹ ہر راشن کارڈ پر پندرہ کیلو چاول مفت سربراہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس سلسلہ میں تمام عہدیداروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور کارڈ ہولڈرس اس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔