جموں۔ 31 مئی (یو این آئی) منشیات کے اسمگلروں اور پیڈلرز کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے ضلع ادھم پور میں سال رواں کے پہلے پانچ مہینوں کے دوران 2 کروڑ روپیوں کا ممنوعہ مواد ضبط کیا ہے جبکہ 62 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ایک پولیس ترجمان نے ہفتہ کے روز بتایا کہ اودھم پور پولیس نے 62 ملزمان کے خلاف نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکوٹرپک سبسٹنسز (این ڈی پی ایس) اور پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت 44 مقدمات درج کیے ہیں جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 16 گاڑیوں کو ضبط کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ چار فارمیسی کی دکانوں کو بھی بند کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مالیاتی اثاثوں کے خلاف ایک اہم کریک ڈاؤن میں منشیات فروشوں کے 35 بینک اکاؤنٹس جن کی مالیت 16 لاکھ 70 ہزار 7 سو 3 روپیے ہے ، کو منجمد کردیا گیا ہے ۔ ترجمان نے بتایا کہ گذشتہ پانچ مہینوں میں کل 2.07کروڑ مالیت کا ممنوعہ مواد ضبط کیا گیا اوراین ڈی پی ایس سے متعلقہ اور مویشیوں کی اسمگلنگ کے معاملات میں 4.19 کروڑ کی جائیدادیں ضبط کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے عدالتوں سے 20 مقدمات میں 27 منشیات فروشوں کو کامیابی سے سزائیں بھی دلوائیں۔