59 سالہ شخص کے قتل کے الزام میں 8 نو عمر لڑکیاں گرفتار

   

ٹورنٹو : کینیڈا میں ایک 59 سالہ شخص کے قتل کے الزام میں 8 نو عمر لڑکیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔بی بی سی کے مطابق ہفتہ کی رات کو ٹورنٹو میں 59 سال شخص کو چاقو کے وار سے قتل کرنے کے واقعہ میں 8 لڑکیوں پر فرد جرم عائد کردیا گیا۔پولیس نے کہا کہ لڑکیاں(جن کی عمریں 13 اور 16 کے درمیان ہیں) کو جائے وقوعہ کے قریب سے اتوار کو قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا مقتول جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا حملے کے وقت بے گھر افراد کے لیے بنائی گئی ایک پناہ گاہ میں رہ رہا تھا۔