6 افراد کی غرقابی کا سبب بننے والے ڈرائیور کو 5 سالسزائے قید اور جرمانہ

   

کاماریڈی :17؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پولیس کاماریڈی کی اطلاع کے بموجب یکم؍ اکتوبر 2016 کے روز پٹلم منڈل کے کھارے گائوں میں واقع پلی واگو برسات کے باعث لبریز ہوکر پانی کا تیز بہائو چل رہا تھا تیز بہائو کو دیکھتے ہوئے بھی ایک کار ڈرائیور ندی کو پار کرنے کی کوشش کی جبکہ اس کار میں 6 افراد غرقاب ہوگئے تھے جس پر پولیس پٹلم نے ڈرائیور فقیر اسماعیل کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا اور ریمانڈ پر دیا تھا اس وقت کے سرکل انسپکٹر بانسواڑہ وینکٹیشور لو رڈی ایس پی بودھن نے گواہوںکو عدالت کے روبرو پیش کیا تھا اور موجودہ پٹلم سب انسپکٹر نریش ، بانسواڑہ رورل سی آئی اور ستیہ نارائنا کورٹ ڈیوٹی آفیسر نے اس کیس میں نمایاں خدمات انجام دیتے ہوئے گواہوں کو عدالت میں پیش کرنے پر فرسٹ اڈیشنل مجسٹریٹ کاماریڈی لال سنگھ سرینواس نائیک نے گواہوںکے بیانات قلمبند کرتے ہوئے ملزم ڈرائیور اسماعیل کیخلاف فیصلہ سناتے ہوئے 5 سال بامشقت جیل کی سزاء اور 5 ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا اور اس کیس میں نمایاں خدمات انجام دینے پر پولیس کی ستائش کی ۔