نئی دہلی: وزارت سماجی انصاف و تفویض اختیارات کل یعنی 6 اکتوبر کو یوم دماغی فالج کا اہتمام کرے گی۔ دنیا بھر میں ہر سال 6 اکتوبر کو دماغی فالج کا عالمی دن منایا منایا جاتا ہے ۔ سیریبرل فالج (سی پی) ڈے افراد، خاندانوں اور کمیونٹیز پر اس کے اثرات کو اجاگر کرتا ہے ۔ یہ دن دماغی فالج کے بارے میں بیداری پیدا کرنے ، اس حالت میں مبتلا افراد کی مدد کرنے اور زیادہ سے زیادہ شمولیت اور اس مرض سے متعلق سمجھ بوجھ پیدا کرنے اور بیداری کو فروغ دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے ۔ دماغی فالج سے متاثرہ بچوں اور بڑوں کو اکثر ایسے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو معاشرے میں ان کی مکمل شرکت میں رکاوٹ بنتے ہیں۔ یہ دن دماغی فالج کے شکار لوگوں کے لیے بیداری، سمجھ بوجھ اور مدد کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے ۔ ورلڈ سیریبرل فالج ڈے ، 2023 کا تھیم “Together Stronger” ہے ۔