60 سالہ ’اسپائیڈرمین‘ نے 613 فٹ بلند عمارت پر چڑھ کر سب کو حیران کردیا

   


پیرس: کہتے ہیں شوق کا کوئی مول نہیں اور جنون کی کوئی حد نہیں۔ اس کا مظاہرہ فرانس میں ایک شخص نے اپنی 60 ویں سالگرہ پر بغیر کسی رسی کی مدد سے فلک بوس عمارت پر چڑھ کر کیا۔میڈیا کے مطابق کوہ پیمائی کا شوق رکھنے والے فرانسیسی شہری ایلین رابرٹ نے ٹور ٹوٹل انرجی کی 48 منزلہ عمارت کو بڑی مہارت سے اور بغیر کسی اضافی مدد کے عبور کرکے سوشل میڈیا پر ‘‘فرانسیسی اسپائیڈر مین’’ کا لقب حاصل کرلیا۔عمارت پر چڑھتے وقت اسپائیڈر مین جیسا لال لباس زئب تن کیے ایلین رابرٹ نے یہ کارنامہ اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر انجام دے کر یہ پیغام دیا کہ ابھی تو میں جوان ہوں۔60 سالہ رابرٹ نے 187 میٹر بلند عمارت کو صرف 60 منٹ میں عبور کیا