دبئی۔ 4 مئی (یو این آئی) 28 فروری سے 30 اپریل کے دوران 60 لاکھ مسافروں نے دبئی ایئرپورٹ سے سفر کیا۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق اس عرصہ میں 32 ہزار سے زائد پروازوں کی آمد و روانگی ہوئی، جبکہ 2 لاکھ 13 ہزار ٹن کارگو بھی ہینڈل کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ علاقائی بحران کے باوجود عالمی پروازوں کا سلسلہ جاری رہا اور اسی دوران 60 لاکھ مسافروں نے ایئرپورٹ استعمال کیا۔ مزید بتایا گیا کہ 2026 کی پہلی سہ ماہی میں ایک کروڑ 86 لاکھ مسافروں نے دبئی ایئرپورٹ سے سفر کیا، تاہم یہ تعداد گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں کم رہی۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق علاقائی کشیدگی کے باعث مسافروں کی تعداد میں عارضی کمی دیکھنے میں آئی، جبکہ دبئی کے دوسرے ایوی ایشن مرکز المکتوم ایئرپورٹ پر ترقیاتی کام جاری ہے۔