75 سالہ بی جے پی ارکان کو راجیہ سبھا میں لانے کی اپیل

   

نئی دہلی: بی جے پی کے 75 سال کی عمر مکمل کرنے والے سینئر لیڈران کو‘‘مارگ درشک منڈل’’ میں رکھنے کے فیصلے پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن پروفیسر رام گوپال یادو نے جمعرات کو بی جے پی سے ایسے سینئر لیڈران کو ایوان میں لانے کی اپیل کی جو 75 سال کی عمرمکمل کرچکے ہیں لیکن پوری طرح صحت مند ہیں اوراپنے تجربات شیئر کر سکتے ہیں۔ پروفیسر یادو نے ایوان میں اپنی مدت کار مکمل کرنے کے بعد سبکدوش ہونے والے 72 ارکان کا شکریہ ادا کرنے کے موقع پر کہا کہ اس ایوان میں بہت سینئر ارکان آتے ہیں۔ لیکن بی جے پی میں 75 سال کی عمر مکمل کرنے والوں کو اب ایوان میں بھیجنابند کردیا گیاہے ۔