80 ہزار تصاویر کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے والی سعودی فوٹوگرافر

   

ریاض: سعودی عرب کے پرانے فوٹو گرافر ، محقق اور مورخ عبدالرسول الغریانی نے 1960ء کی دھائی میں فوٹو گرافی شروع کی اور اس کے بعد انہوں نے القطیف کے علاقے کی 80 ہزار تصاویر کا ایک بڑا ذخیرہ حاصل کیا۔الغریانی نے ایک ایسے دور کو تصاویر میں دستاویزی شکل دی جس میں جدید صنعتی انقلاب ابھی اپنے عروج کو نہیں پہنچا تھا۔ان کے ذخیرہ تصاویر میں پرانے دست کاریوں کے فنون کی تصاویر بھی شامل ہیں مگران میں سے 400 فنون اب معدوم ہوچکے ہیں۔عبدالرسول الغرافی ایک تاجر گھرانے میں پلے بڑھے۔وہ اپنے والد اور چچا کے ساتھ خلیجی ریاستوں اور ہندوستان کے سفر کرتے۔ مگراس سفرمیں الغریانی ایک متجسس نوجوان تھا۔ اس نے چھوٹی عمر سے ہی فوٹو گرافی شروع کردی۔