FASTag سے چالانات کی منہائی پولیس کے زیر غور

   

حیدرآباد ۔ 25 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : ٹریفک چالانس کو راست طور پر FASTag اکاونٹس سے منہا کیا جاسکتا ہے ۔ سائبر آباد ٹریفک جوائنٹ کمشنر آف پولیس نے یہ بات کہی اور کہا کہ اس تجویز کے سلسلہ میں حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی ( ایچ ایم ڈی اے ) کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جارہا ہے ۔ سوسائٹی فار سائبر آباد سیکوریٹی کونسل کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر اتوار کو ایک پیانل مباحثہ میں حصہ لیتے ہوئے جوائنٹ کمشنر آف پولیس سن پریت سنگھ نے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ عہدیداروں کی جانب سے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ کمیوٹرس ٹریفک قواعد پر عمل کریں ۔ انفورسمنٹ میں ٹکنالوجی کو ملانے کے سلسلہ میں راہیں تلاش کی جارہی ہیں ۔ سڑک سلامتی قواعد کی تعمیل میں اور روایتی انفورسمنٹ طریقوں پر انحصار کو محدود کرنے میں ٹکنالوجی اہم ہوسکتی ہے ۔ مسٹر سنگھ نے کہا کہ انفورسمنٹ کو مزید فعال بنانے کی کاوشوں کے سلسلہ میں چالانات کی وصولی کو FASTag اکاونٹس سے جوڑنے کی تجویز زیر غور ہے ۔ اس کے لیے تبادلہ خیال کے بعد ایچ ایم ڈی اے کے جواب کا انتظار ہے ۔۔ A/k/b