ریاض : سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امید ظاہر کی ہے کہ G20سربراہ اجلاس کے فیصلوں سے عالمی اقتصادی ترقی کی شرح میں اضافہ ہوگا۔انڈونیشیا میں ہونے والے جی 20 سربراہ اجلاس کے اختتام پر جاری کردہ اعلامیے کہا ہے کہ ان ممالک کے مرکزی بینک مالیاتی سختی کی رفتار کا جائزہ لیتے رہیں گے، جس میں ’’کراس کنٹری سپل اوور‘‘ کو محدود کرنے کی ضرورت کو مدنظر رکھا جائے گا۔شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ G20سربراہی اجلاس کے فیصلے گروپ کے ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔قائدین کے اعلامیے میں G20 کے اراکین نے شرح مبادلہ میں حد سے زیادہ اتار چڑھاؤ سے بچنے کیعزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ اس سال کئی کرنسیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ G20 کے مرکزی بینک افراط زر کی توقعات پر قیمتوں کے دباؤ کے اثرات کی قریب سے نگرانی کر رہے ہیں۔