JEE مینس اور انٹرمیڈیٹ میں اقلیتی اقامتی جونیئر کالجس کے شاندار نتائج

   

حیدرآباد ۔ 25 ۔ اپریل (سیاست نیوز) سکریٹری تلنگانہ اقامتی اسکول سوسائٹی عائشہ مسرت خانم آئی اے ایس کے مطابق اقامتی اسکول سوسائٹی کے بارکس سنٹر آف ایکسلینس کے 30 طلبہ نے JEE مینس امتحانات میں حصہ لیا اور 22 طلبہ کوالیفائیڈ ہوئے ۔ صفیان محی الدین نے 99.05 نشانات حاصل کرکے عام زمرہ میں آل انڈیا 15119 رینک حاصل کیا جبکہ معاشی پسماندہ طبقات میں ان کا رینک 2251 ہے۔ جونیئر لکچررس و پوسٹ گریجویٹ ٹیچرس سے سنٹر آف ایکسلینس طلبہ کیلئے کوچنگ کا اہتمام تھا ۔ عائشہ مسرت خانم نے بتایا کہ تلنگانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات میں اقامتی جونیئر کالجس کا شاندار نتیجہ رہا۔ فرسٹ ایئر میں 76 فیصد اور سکنڈ ایئر میں89 فیصد طلبہ نے کامیابی حاصل کی۔ اقلیتی اقامتی جونیئر کالجس کے جملہ 17543 طلبہ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں حصہ لیا جن میں سے 14352 طلبہ کامیاب رہے۔ چیف منسٹر کے سکریٹری شاہنواز قاسم آئی پی ایس ، اسپیشل سکریٹری اقلیتی بہبود تفسیر اقبال آئی پی ایس اور عائشہ مسرت خانم نے طلبہ اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی ۔ 1