Medicover فرٹیلیٹی پر اٹیدو میٹریوسیس مرض کا (ART) ٹیکنک سے علاج

   

حیدرآباد ۔ 7 اگست (پریس نوٹ) اینڈو میٹریوسیس خواتین میں پایا جانے والا ایک ایسا مرض جس کی وجہ سے خواتین میں بانجھ پن پیدا ہوتا ہے، یہ مرض تکلیف دہ مرض ہے۔ رحم کی سوجن اور سخت درد کی شکایت سے خواتین دوچار ہوتی ہیں۔ ہندوستان میں 26 ملین خواتین، اس مرض میں مبتلاء ہے۔ مرض کے علاج اور حمل ٹھہرانے کیلئے ART ()اسٹیڈری پراڈکٹیو ٹیکنک) کا استعمال خواتین کیلئے امید کی ایک کرن ثابت ہورہا ہے۔ میڈی کورفرٹیلیٹی ہاسپٹل میں اس کی تشخیص اور علاج کی سہولتیں دستیاب ہیں۔ ڈاکٹر عالیہ ریڈی، میڈیکل ڈائرکٹر ہاسپٹل ہذا کے مطابق عالمی طور پر 176 ملین خواتین اس مرض کا شکار ہیں جبکہ ہندوستان میں تقریباً 26 ملین خواتین کو یہ مرض لاحق ہے۔ ان میں 40 فیصد کو بانجھ پن کی شکایت ہے۔ ڈاکٹر نینسی کمار، سینئر آئی وی ایف کنسلٹنٹ ہاسپٹل ہذا نے بتایا کہ جن خواتین کو حمل نہیں قرار پاتا ان کو (ART) ٹیکنک سے فائدہ ہوتا ہے۔