SBI کسٹمرس کو واٹس ایپ پربیلنس انکوائری کی سہولت

   

حیدرآباد : /20 جولائی ۔ (سیاست نیوز) ملک کے سب سے بڑے بینک اسٹیٹ بینک آف انڈیا (SBI) نے اپنے صارفین کو واٹس ایپ کے ذر یعہ خدمات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ایس بی آئی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ میں کہا کہ اب بینک صارفین واٹس ایپ کے ذریعے بیلنس انکوائری اور منی اسٹیٹمنٹ حاصل کرسکتے ہیں ۔ اس سروس سے فائدہ اٹھانے کیلئے سب سے پہلے رجسٹر کرنا ہوگا ۔ آپ کے موبائیل نمبر سے WAREG ٹائپ کریں اور اسپیس دیں اور اپنا اکاؤنٹ نمبر ٹائپ کریں اور 7208933148 پر میسیج کریں ۔ آپ کو یہ پیغام صرف بینک میں رجسٹرڈ موبائل نمبر سے بھیجنا ہوگا ۔ بصورت دیگر آپ اس سروس سے فائدہ نہیں اٹھاسکیں گے ۔ خدمات حاصل کرنے کے لئے رجسٹریشن کے عمل کو مکمل کرنے کے بعد بینک کے ساتھ رجسٹرڈ موبائل نمبر سے +919022690226 پر hi کہتے ہوئے واٹس ایپ پیغام بھیجیں ۔ آپ وہاں دی گئی مخصوص ہدایات پر عمل کرکے اپنی ضرور ت کی خدمات حاصل کرسکتے ہیں ۔ واٹس ایپ سے مذکورہ نمبر پر واٹس ایپ کے ذریعے ‘hi’ کہنے کے بعد ایس بی آئی واٹس ایپ بینکنگ سروس سے ایک خوش آمدید پیغام بھیجا جائے گا ۔ اس کے تحت تین آپشن دستیاب ہیں ۔ 1 ۔ اکاؤنٹ بیلنس ۔ 2 ۔ منی اسٹیٹمنٹ ۔ 3 ۔ واٹس ایپ بینکنگ سروس کا خاتمہ ۔ ان تین آپشن میں سے اپنی پسند کا آپشن منتخب کریں ۔ مثال کے طور پر اگر آپ منی اسٹیٹمنٹ چاہتے ہیں تو صرف 2 ٹائپ کریں ۔ ایس بی آئی پہلے ہی کریڈٹ کارڈ رکھنے والوں کے لئے یہ سروس شروع کرچکی ہے ۔