حیدرآباد 4 اپریل ( سیاست نیوز ) حکومت ہند نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی حیدرآباد کو انسٹی ٹیوٹ آف نیشنل امیننس قرار دیا ۔ حکومت کے اس فیصلے سے اس ادارہ کو کافی فائدہ ہوگا ۔ آئی آئی ٹی حیدرآباد کو انکم ٹیکس ایکٹ کی دفعہ 80G کے تحت 100 فیصد ٹیکس استثنی حاصل ہوگا ۔ حالانکہ آئی آئی ٹی حیدرآباد 50 فیصد ٹیکس کٹوتی کیلئے اہل تھا تاہم 27 مارچ سے عطیہ دہندگان بشمول کارپوریٹس ‘ سابق طلباء اور دیگر افراد اپنے تعاون پر مکمل ٹیکس چھوٹ کا دعوی پیش کرسکتے ہیں۔ توقع ہے کہ اس اقدام سے انسٹی ٹیوٹ میں تعلیمی پروگرامس ‘ جدید تحقیق اور تکنیکی جدت طرازی کیلئے زیادہ فنڈز دستیاب ہونگے ۔ پروفیسر بی ایس مورتی ڈائرکٹر آئی آئی ٹی حیدرآباد نے حکومت کے فیصلے پر مسرت کا اظہار کیا ہے ۔ش