آئی این آر اے نے ویکسین کے عالمی ادارہ صحت کے معیارات کو پورا کیا

   

نئی دہلی: ہندوستان میں ویکسین کی تیاری کے عمل میں ڈبلیو ایچ او کے معیارات کو پورا کیا ہے ۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے کہا کہ سنٹرل ڈرگس اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او)، انڈین نیشنل ریگولیٹری اتھارٹی (آئی این آر اے ) اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر ویکسین مینوفیکچرنگ سسٹم کیلئے ڈبلیو ایچ او کے معیارات پورے کیے گئے ہیں۔ ستمبر میں جنیوا میں ڈبلیو ایچ او کے ہیڈکوارٹر میں مختلف ممالک کے بین الاقوامی ماہرین کی ایک ٹیم نے ہندوستان کے ویکسین ریگولیٹری نظام کے گہرائی سے سائنسی جائزے کے بعد اسے قبول کیا ہے ۔
مودی نے تھائی لینڈ کے وزیر اعظم پٹونگتارن شیناواترا سے ملاقات کی
وینتیانے : وزیر اعظم نریندر مودی نے 19ویں مشرقی ایشیا چوٹی کانفرنس کے موقع پر آج یہاں تھائی وزیر اعظم پٹونگتارن شیناواترا سے ملاقات کی۔ دونوں وزرائے اعظم کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔ وزیر اعظم نے شریمتی شیناواترا کو تھائی وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اس پر محترمہ شیناوترا نے بھی وزیر اعظم مودی کو ان کی تاریخی تیسری میعاد کے لیے مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں نے کئی شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ذیلی علاقائی، علاقائی اور کثیر جہتی فورمز پر قریبی تعاون کی تعمیر کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔