حیدرآباد 17 ڈسمبر (سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے آج 9 آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے عمل میں لائے۔ پی وشوا پرساد ایڈیشنل کمشنر اسپیشل برانچ کا تبادلہ کرکے اُنھیں ایڈیشنل کمشنر ٹریفک مقرر کیا ہے۔ مسٹر اے وی رنگاناتھ کو جائنٹ کمشنر آف پولیس کرائمس اینڈ ایس آئی ٹی حیدرآباد مقرر کیا، اِسی طرح ایس ایم وجئے کمار سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انٹلی جنس کا تبادلہ کرکے اُنھیں ڈپٹی کمشنر پولیس ویسٹ زون مقرر کیا۔ جوایل ڈیوس ڈپٹی کمشنر پولیس ویسٹ زون کا تبادلہ کرکے اُنھیں ڈپٹی کمشنر پولیس اسپیشل برانچ حیدرآباد مقرر کیا۔ روہنی پریہ درشنی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس میدک کا تبادلہ کرکے اُنھیں ڈپٹی کمشنر پولیس نارتھ زون مقرر کیا ہے۔ این شویتا کمشنر پولیس سدی پیٹ کا تبادلہ کرکے اُنھیں ڈپٹی کمشنر پولیس ڈٹکٹیو ڈپارٹمنٹ مقرر کیا ہے۔ ایل سبا رائیڈو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو ڈپٹی کمشنر آف پولیس ٹریفک ون مقرر کیا گیا ہے۔ اِسی طرح نکیتا پنتھ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ٹاسک فورس کا تبادلہ کردیا گیا ہے جبکہ جوائنٹ کمشنر آف پولیس ڈٹکٹیو ڈپارٹمنٹ گجراؤ گوپال کا بھی تبادلہ کیا گیا ہے۔ اِسی طرح سری بالا دیوی ڈپٹی کمشنر پولیس روڈ سیفٹی کا تبادلہ کرکے اُنھیں ڈپٹی کمشنر پولیس ٹاسک فورس مقرر کیا ہے۔ جی سندیپ ڈپٹی کمشنر پولیس مادھاپور کا تبادلہ کرکے اُنھیں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس روڈ سیفٹی مقرر کیا ہے۔ جے راگھویندر ریڈی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو ڈی جی پی دفتر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ جبکہ این وینکٹیشورلو کو ڈپٹی کمشنر پولیس ٹریفک III مقرر کرتے ہوئے احکام جاری کئے گئے ہیں۔