آئی ڈی بی آئی بینک میں 9,300 کروڑ کی سرمایہ کاری کو منظوری

   

نئی دہلی ۔ 3ستمبر ۔( سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج آئی ڈی بی آئی بینک میں 9,300 کروڑ کا فنڈ مشغول کرنے کو منظوری دیدی ۔ اس اقدام سے بینک کے اصل سرمایہ میں بہتری آئے گی اور وہ نفع بخش بنے گا ۔ کابینی فیصلوں کے تعلق سے میڈیا کو بریفنگ میں وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاؤڈیکر نے کہا کہ آج کہ اقدام سے آئی ڈی بی آئی بینک کی صورتحال کو بدلنے میں مدد ملے گی اور یہ پھر سے نفع بخش ادارہ بنے گا اور قرض فراہم کرے گا ۔ 9,300 کروڑ میں سے ایل آئی سی میں 51 فیصد (4,743کروڑ روپئے ) کی پابجائی کریگا ۔ بقیہ 49 فیصد حکومت کی طرف سے مشغول کئے جائیں گے ۔ ایل آئی سی کے اس بینک میں 51 فیصد حصص ہیں۔