حیدرآباد ۔ 8 ۔ اکتوبر (پریس نوٹ) سکندرآباد یارڈ میں ٹریفک میں خلل کے بعد ایم ایم ٹی ایس کی بعض سرویسز کو 9 اکتوبر کو منسوخ کیا گیا ہے ۔ ایم ایم ٹی ایس کی جن ٹرینوں کو منسوخ کیا گیا ، ان میں میڑچل۔حیدرآباد، حیدرآباد ۔میڑچل، فلک نما۔ سکندرآباد ، سکندرآباد ۔فلک نما، سکندرآباد ۔ میڑچل اور میڑچل ۔سکندرآباد شامل ہیں۔ ایم ایم ٹی ایس ٹرینوں کی منسوخی سے عوام کو ہونے والی تکلیف کیلئے معذرت۔