آج ’’حیدرآبادی فن گامہ شو‘‘ کا انعقاد

   

سیاست شاپنگ دھوم ، بمپر ڈرا تقریب

للت کلاتھورنم باغ عامہ نامپلی پر، داخلہ مفت
حیدرآباد۔18 جنوری (سیاست نیوز) سیاست شاپنگ دھوم بمپر ڈرا تقریب کے موقع پر پیش کیا جانے والا کے بی جانی کا ’’حیدرآبادی فن گامہ شو‘‘ اتوار 19 جنوری 2025ء کو شام 6:30 بجے للت کلاتھورنم باغ عامہ ، نامپلی میں منعقد ہوگا۔ادارۂ سیاست کی جانب سے پچھلے 15 سال سے سیاست شاپنگ دھوم کی بمپر ڈرا تقریب کے موقع پرکے بی جانی کا ’’حیدرآبادی فن گامہ شو‘‘ 15 سال سے کامیابی کیساتھ پیش کیا جارہا ہے جو تفریح سے بھرپور فیملی انٹرٹینمنٹ شو ہوتا ہے جس میں منور علی مختصر ، حامد کمال ، قادر شریف ، شہاب الدین ، شبیر خان ، شبن خان اور سید صمدانی طنز و مزاح سے بھرپور اپنے ہر آئٹمس کے ذریعہ شائقین کو قہقہے لگانے پر مجبور کردیں گے۔ فن گامہ شو 2025ء دلوں کو چھو لینے والا پروگراموں میں حیدرآبادی فلم اسٹارس عدنان ساجد خاں (گلودادا)، عزیز ناصر ، اکبر بن تبر ، ذبیح شاہ ، سواتی منڈل وغیرہ کے علاوہ سوشیل میڈیا کے مشہور یوٹیوب چیانل ’’حیدرآباد ڈائریز‘‘ فیم شاہ رخ ، ابرارکے علاوہ ’’گولڈن حیدرآبادیز‘‘کے عبدالرزاق ، شوریہ سدانند ،’’کامیڈی کا ہنگامہ‘‘ کے تفو، سمیرہ خان ، مہہ جبین اور پریہ ریڈی(کراک خالہ)جو اپنی فلموں کے ڈائیلاگ اور کامیڈی سے بھرپور خصوصی جھلکیاں پیش کرینگے۔ فلمی نغموں کے سب ہی شیدائی ہوتے ہیں۔ حیدرآبادی پلے بیاک سنگر وجئے لکشمی ، دیپا دھر ، محمد عثمان ، معین خان ، احتشام ، مخدوم محی الدین، رمنا ،سمرن ، سیما سید اور صوفی گلوکار عمران خاں لائف آرکسٹرا پر نئے پرانے ہٹ فلمی نغموں کے علاوہ صوفی کلام بھی پیش کریں گے ۔پروگرام کی اینکرنگ نیہا گپتا کی ہوگی۔ کوآرڈینیٹر خیرالدین بیگ جانی کے بموجب شائقین کیلئے حیدرآبادی فن گامہ شو 2025ء میں داخلے کی عام اجازت رہے گی اور شو میں شرکت کے خواہش مند افراد سے گزارش کی جاتی ہیکہ پروگرام کے آغاز سے آدھا گھنٹہ قبل اپنی نشستیں سنبھال لیں۔