آدتیہ ایل 1 نے لی پہلی سیلفی، زمین اور چاند کی لیں تصاویر

   

نئی دہلی: آدتیہ L1 کے حوالے سے ہندوستان کیلئے خلا سے ایک اچھی خبر آئی ہے۔ آدتیہ L1 سورج مشن کے تحت سورج کی طرف مسلسل قدم بڑھا رہے۔ ہندوستان کے آدتیہ ایل 1 نے خلا سے زمین اور چاند کی تصویر لی ہیں۔ آدتیہ L1 کے حوالے سے ایک بڑی خوش خبری دیتے ہوئے انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (ISRO) نے کہا کہ آدتیہ L1 نے خلا میں اپنی پہلی سیلفی لی ہے۔ یہی نہیں اس نے دور سے ہی زمین اور چاند کی تصویر بھی لی ہیں۔ اسرو نے ایک ویڈیو کے ذریعے آدتیہ ایل 1 کے کارناموں کو دکھایا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔آدتیہ ایل 1 پہلی ہندوستان کی خلاء پر مبنی رصد گاہ ہے جس نے سورج کے بیرونی ماحول کا مطالعہ پہلے سورج۔ارتھ لگرینجیئن پوائنٹ (L-1) سے کیا جو زمین سے تقریباً 1.5 ملین کلومیٹر پر واقع ہے۔ ISRO کی پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل (PSLV-C57) نے 2 ستمبر کو آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹا میں ستیش دھون اسپیس سینٹر (SDSC) کے دوسرے لانچ پیڈ سے ‘آدتیہ L1’ کو کامیابی کے ساتھ لانچ کیا تھا۔ اس سیٹلائٹ کا مدار سے متعلق پہلا عمل 3 ستمبر کو کامیابی کے ساتھ انجام دیا گیا تھا۔آدتیہ L1 کو Lagrange پوائنٹ L-1 پر منتقلی مدار میں داخل ہونے سے پہلے مدار سے متعلق مزید دو طریقہ کار سے گزرنا پڑے گا۔ سیٹلائٹ کے تقریباً 127 دنوں کے بعد L-1 پوائنٹ پر مطلوبہ مدار تک پہنچنے کا امکان ہے۔