نئی دہلی:آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی نیپال کا کامیاب پانچ روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد اتوار کو وطن واپس پہنچ گئے ۔ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہونے کا امکان ہے جس میں علاقائی سلامتی پر زیادہ توجہ دی جائے گی۔اس دورہ سے دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات میں بھی استحکام ہوگا۔