آلودگی پر قابو پانے غیر روایتی برقی تیاری سولار انرجی پر دنیا کی توجہ

   

چین کو 42 فیصد کے ساتھ سبقت حاصل، ہندوستان 196 ٹیرا واٹ اوور برقی تیاری کے ذریعہ تیسرے مقام پر
حیدرآباد 14 مئی (سیاست نیوز) دنیا بھر میں برقی کی طلب میں روز افزوں اضافہ کے پیش نظر اہم ممالک نے برقی کی تیاری کے روایتی طریقوں کو برقرار رکھتے ہوئے غیر روایتی انداز میں برقی کی تیاری پر توجہ دی ہے۔ تھرمل اور ہائیڈل برقی تیاری کی صورت میں آلودگی میں اضافہ کا خطرہ ہے لہذا اِن دنوں سولار پاور جنریشن پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ سولار پاور جنریشن نہ صرف سرکاری بلکہ خانگی سطح پر بھی ممکن ہے جس کے ذریعہ صنعتی ادارے اور عام شہری بھی برقی اخراجات سے بچ سکتے ہیں۔ سولار پاور جنریشن میں چین کو دیگر ممالک پر سبقت حاصل ہے۔ گزشتہ سال چین میں سولار جنریشن کے ذریعہ 1175 ٹی ڈبلیو ایچ برقی تیار کی گئی جو دنیا بھر میں سولار پاور جنریشن کا 42 فیصد ہے۔ امریکہ میں 389 ٹی ایس ڈبلیو برقی سولار سسٹم کے ذریعہ تیار کی گئی جو دنیا بھر کی سولار برقی پیداوار کا 14 فیصد ہے۔ ہندوستان 196 ٹی ڈبلیو ایچ جنریشن کے ساتھ تیسرے مقام پر ہے اور یہاں دنیا بھر میں تیار ہونے والی سولار برقی کا 7 فیصد حصہ تیار کیا جاتا ہے۔ جاپان، ڈنمارک، برازیل اور دیگر ترقی یافتہ ممالک نے بھی سولار برقی جنریشن کے شعبہ میں پیشرفت کی ہے۔ دنیا بھر میں سولار جنریشن کے تحت 2778 ٹی ڈبلیو ایچ (ٹیرا واٹ اوور) برقی گزشتہ سال تیار کی گئی جو 2024ء کے مقابلے 30 فیصد اضافہ ہے۔ قابل تجدید انرجی اور کلین پاور انفراسٹرکچر کے شعبہ میں ترقی یافتہ ممالک کی دلچسپی کا مقصد آلودگی پر قابو پانا ہے۔V/1/m/b