آپ کا بینک بیالنس لوگوں کو دکھانے والی اے ٹی ایم

   

میامی: امریکہ ہو یا دنیا کا کوئی دیگر ملک کئی افراد اپنا بینک بیالنس اور امارت دکھانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ اب ایسے ہی لوگوں کے لیے ایک اے ٹی ایم رکھی گئی ہے جو اسے استعمال کرنے والوں کے بقیہ بینک بیالنس کو واضح طور پر ظاہر کرتی ہے۔میامی کے ساحل پر آرٹ بیسل پر ایک مختلف مشین رکھی گئی ہے جسے نیویارک کے ادارے ایم ایس سی ایچ ایف نے بنایا ہے جس میں پیروٹن آرٹ گیلری کا تعاون بھی شامل ہے۔ یہ ایک فن پارہ ہے جو سب سے زیادہ بینک بیالنس والے کی تصویر عین اسی طرح دکھاتی ہے جس طرح ویڈیو گیم میں زیادہ اسکور کرنے والوں کے نام دکھائی دیتے ہیں۔اب جو بھی کارڈ کی بدولت مشین استعمال کرتا ہے تو مشین ان کی رقم اور بینک بیالنس کے لحاط سے تصویر اور دولت کو ظاہر کرتی رہتی ہے۔