سنگاپور ؍ نئی دہلی : ہندوستان کے بڑے کاروباری گروپ ٹاٹا نے اپنی فضائی کمپنی آئی انڈیا کو سنگاپور ائیر لائنز لمٹیڈ کے ساتھ ضم کر دیا ہے۔ اس معاہدے کے بعد ائیر انڈیا دنیا کی تیزی سے اوپر اڑتی ہوئی ہوئی ایوی ایشن مارکیٹ میں بڑا حصہ دار بن جائے گی۔ ٹاٹاکی طرف سے اس ڈیل کے بدلے میں سنگا پور ائیر لائنز کو 25،1 فیصد حصص مل جائیں گے اور وہ 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ اس کاروباری معاہدے کے سلسلے میں منگل کے روز دستخط شدہ فائلوں کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ دونوں شراکت داروں نے اتفاق کیا ہے کہ دونوں مزید سرمایہ بھی اس کمپنی کو آگے بڑھانے کیلئے لگائیں گی۔ سنگا پور ائیر کا امکانی شئیر 615 ملین ڈالر تک ہو جائیگا۔ جبکہ ائیر انڈیا 218 جہازوں کے بڑے بیڑے کے ساتھ اس معاہدے کے بعد اپنے ملک کی سب سے بڑی بین الاقوامی ائیر لائن بن جائیگی۔