ابھیشیک بنرجی نے شوبھندو ادھیکاری کے متنازعہ بیانات کا ویڈیا جاری کیا

   

کولکاتا : ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری اور ممبر پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی نے آج اپنے ایکس ہینڈل پر اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری کے مختلف بیانات کا ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری کوئی پہلی مرتبہ کسی آفیسر کے ساتھ بدسلوکی نہیں کی ہے ۔پہلے بھی وہ قابل اعتراض بیانات دے چکے ہیں ۔اس ویڈیو میںشوبھندو ادھیکاری کے بیانات کو اختصار کے ساتھ پیش کیا ہے ۔اس میں انہوں نے ممتا بنرجی ، راہول گاندھی ، قبائلی رہنما اور ریاستی وزیر بیر بہا ہنسدا سے متعلق ان کے قابل اعتراض تبصرہ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے ۔ اس ویڈیو کو پوسٹ کرتے ہوئے ابھیشیک بنرجی نے لکھاہے کہ یہ دو منٹ کی ویڈیو دیکھیں۔ دیکھیں بی جے پی بنگال میں کیسے زہر گھول رہی ہے ۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے کئی اپیلوں کے بعد بھی اس شخص (شوبھندو ادھیکاری) کو تحفظ فراہم کیا ہے ۔