اترکھنڈ میں یکساں سول کوڈ کی سرگرمیاں

   

نئی دہلی: ریاست اترکھنڈ میں یکساں سول کوڈ کیلئے سرگرمیاں تیز کردی گئی ہیں اطلاعات ہیں کہ اس سلسلے میں دہلی میں پہلی میٹنگ ہوئی ہے۔ اجلاس کے بعد متعلقہ کمیٹی کی چیئرپرسن رنجنا دیسائی نے کہا کہ اس میٹنگ میں صرف بنیادی ایشوز پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس دوران اس کے اثرات، دائرے اور آئینی و قانونی پہلوؤں پر بات چیت ہوئی جبکہ دہلی یا دہرادون میں دوسری میٹنگ 14 یا 15 جولائی کو ہو سکتی ہے۔