معتمد عمومی ایوان اُردو
پروفیسرایس ۔ اے ۔ شکور کا بیان
حیدرآباد 17 ڈسمبر (پریس نوٹ) پروفیسر ایس ۔ اے ۔ شکور معتمد عمومی کی اطلاع کے بموجب ادارہ ادبیات اُردو کے امتحانات اُردو ماہر، اُردو عالم، اُردو فاضل کے ہال ٹکٹس کی اجرائی 18 ڈسمبر دفتر ہذا سے عمل میں آئے گی۔ شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے کوچنگ سنٹرس کے معتمدین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ امتحانات 24 ڈسمبر 2023 ء سے تمام امتحانی مراکز پر ایک ساتھ منعقد ہوں گے۔ طلباء و طالبات جو راست طور پر امتحانات میں شرکت کررہے ہیں، دفتر ہذا سے اپنے ہال ٹکٹس حاصل کرسکتے ہیں۔ پروفیسر ایس ۔ اے ۔ شکور نے کہاکہ اضلاع کے معتمدین کوچنگ سنٹرس کا اجلاس برائے امتحانات 23 ڈسمبر 2023 ء بروز ہفتہ 2 بجے دفتر ہذا میں منعقد ہوگا۔ تمام طلباء و طالبات امتحانی سنٹرس پر آدھا گھنٹہ قبل حاضر رہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے دفتر ہذا کے فون نمبر 29310469 پر ربط کریں۔