اداکارہ شلپا شٹی کے شوہر راج کندرا کے گھر ای ڈی کی چھاپہ ماری

   

نئی دہلی: ای ڈی نے راج کندرا کے گھر اور ان کے قریبی لوگوں پر چھاپہ مارا ہے۔ راج کندرا بالی ووڈ اداکارہ شلپا شٹی کے شوہر ہیں۔ ای ڈی نے پورنوگرافی کیس میں یہ کارروائی کی ہے۔ یہ چھاپہ ان کے گھر، دفتر اور دیگر مقامات پر مارا گیا۔ فحاشی کا یہ معاملہ کئی سال پرانا ہے۔ معلومات کے مطابق ای ڈی پورن ریاکٹ معاملے میں نہ صرف راج کندرا کے بلکہ کئی دوسرے لوگوں کے گھروں کی بھی تلاشی لے رہی ہے۔یہ کارروائی موبائل ایپس کے ذریعے فحش مواد کی تخلیق اور گردش سے متعلق ہے یہ تفتیش ممبئی پولیس کے 2021 کے معاملے پر مبنی ہے۔ معلومات کے مطابق ای ڈی کی ٹیم نے اس معاملے میں کل 15 مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ دراصل اس معاملے میں ملک میں جو پیسہ اکٹھا کیا گیا وہ ان ویڈیوز کے ذریعے بیرون ملک منتقل کیا گیا۔اس طرح سے بھاری رقم ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کی گئی اور اب ای ڈی نے اس کی جانچ شروع کردی ہے۔ راج کندرا کو کرائم برانچ نے جولائی 2021 میں گرفتار کیا تھا۔سٹی کورٹ نے اس معاملے میں انہیں ضمانت دی تھی۔ راج کندرا نے اپنے اوپر لگے تمام الزامات کو غلط قرار دیا ہے۔