اردغان کی ترک فوجیوں کوسال نو کی مبارکباد

   

انقرہ : ترکیہ صدر رجب طیب اردغان نے وزیر دفاع خلوصی آقار کے ہمراہ سرحدوں پر مامور فوجیوں سے خطاب کیا۔ وزیر دفاع خلوصی آقار ترک مسلح افواج کے سربراہ جنرل یشار گولیر کے ہمراہ ترک فوجی تربیت گاہ کے دورے کے بعد دیار بکر سے قلیس روانہ ہو گئے۔ شمالی شام میں دہشت گرد تنظیم پی کیکے کے خلاف آپریشنز میں شامل ترک فوجیوں سے یہاں وزیر دفاع اور ان کے ہمراہ ترک فوجی حکام نے ملاقات کی۔اس موقع پر صدراردغان نے بھی ترک فوجیوں سے بذریعہ ٹیلی فون خطاب کرتیہوئے سال نو کی مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ سال نو کے دوران وطن عزیز اور قوم کے لیے خیر و برکت بھرا سال ہوگا، ترک فوجی ہماری سرحدوں کی محافظ ہے جن کی وجہ سے وطن عزیز اور ترک قوم چین کی نیند سو رہے ہیں۔امید کرتا ہوں کہ نیا سال وطن عزیز کو دنیا بھر میں ایک منفرد مقام دلوانے کا مظہر ہوگا۔بعد ازاں صدر اردغان نے ٹیلی فون کے ذریعے ایرانی سرحد پر متعین جینڈر میری کیجوانوں سے بھی خطاب میں کہا کہ منفی سترہ ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے دوران وطن کی حفاظت کرنا آپ کے حقیقی ایمان واعتقاد کا ہی نتیجہ ہے۔