’استنبول دھماکہ‘ ترکیہ کے شمالی شام پر فضائی حملے

   

استنبول : ایک ہفتہ قبل استنبول میں دھماکے کے بعد ہفتہ کو ترکیہ نے شمالی شام کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے کیے ہیں۔امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق ترکیہ کے حکام نے استنبول میں دھماکے کا ذمہ دار کالعدم کردستان ورکرز پارٹی اور اس سے منسلک شامی تنظیموں کو ٹھہرایا تھا۔گزشتہ ہفتہ استنبول کے ایک مصروف بازار میں دھماکہ ہوا تھا جس میں چھ افراد ہلاک اور 80 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔کردستان کی عسکریت پسند تنظیموں نے ترکیہ کے الزامات کو مسترد کیا تھا۔انقرہ اور واشنگٹن دونوں کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کو ایک عسکریت پسند تنظیم قرار دیتے ہیں تاہم دونوں شمالی کرد تنظیموں کے سٹیٹس کے بارے میں اتفاق نہیں پایا جاتا۔ شمالی کرد تنظیمیں داعش کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کی حامی تھیں۔حملے کے بعد ترکیہ کی وزارت دفاع نے ایک جنگی جہاز کی تصویر پوسٹ کی جس کے ساتھ لکھا تھا کہ عسکریت پسندوں کے حملوں کا حساب لیا جا رہا ہے۔اس پر ترکیہ نے پہلے بھی قبضے کی کوشش کی تھی تاکہ شمالی شام کے قریب ایک ’محفوظ زون‘ بنایا جاسکے ۔