اسرائیل میں ہندوستانیوں کو محفوظ رہنے کا مشورہ

   

ضرورت پڑنے پر سفارت خانے سے رابطہ کریں:مرکزی وزیر
نئی دہلی : مرکزی وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی مرلیدھرن نے 8 اکتوبر کو اسرائیل میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں پر زور دیا کہ وہ محفوظ رہیں اور اگر انہیں کسی مدد کی ضرورت ہو تو وہاں ہندوستانی سفارتخانے سے رابطہ کریں۔کوچی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مرلی دھرن نے کہا کہ ہندوستانی سفارتخانے نے پہلے ہی وہاں ہندوستانیوں کو محفوظ رہنے کیلئے ایک ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔اسرائیل میں ہندوستانی کسی بھی وقت ہندوستانی سفارتخانے سے رجوع کر سکتے ہیں۔ سفارتخانہ وہاں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو ہر طرح کی مدد فراہم کرے گا۔ اسرائیل اور حماس تنظیم کے درمیان جاری تنازعہ پر ہندوستان کے موقف کے بارے میں پوچھے جانے پر مرلیدھرن نے کہا کہ وزیر اعظم نے اسرائیل پر دہشت گردانہ حملے پر یہ واضح کیا ہے اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔مرکزی وزیر نے کہا کہ ہم اسرائیل کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔اسرائیل فلسطینی گروپ حماس کے ساتھ جنگ میں ہے۔