تل ابیب : بحیرہ عمان میں اسرائیلی کمپنی کے آئیل ٹینکر پر حملہ ہوا جس کے بعد اسرائیلی عہدیدار نے اپنے بیان میں اس حملے کا ذمہ دار ایران کو قرار دیا۔اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ایران نے آئیل ٹینکر کو اسی میزائل سے نشانہ بنایا جو ایران نے یوکرین کی جنگ کے دوران روس کو فراہم کیے تھے۔اسرائیل کی زیر کنٹرول ایسٹرن پیسفک شپنگ کا بتانا ہے کہ ٹینکر کو معمولی نقصان پہنچا ہے تاہم حملے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی سامنے نہیں آئیں۔اس حوالے سے یونائیٹڈ کنگڈم میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (یو کے ایم ٹی او) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹینکر پر حملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔