تہران: روسی انٹرفیکس نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ روسی سلامتی کونسل کے سکریٹری سرگئی شوئیگو پیر کے روز ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے صدر مسعود پزشکیان سمیت ایران کے سینئر رہنماؤں سے بات چیت کی ہے۔ شوئیگو مئی میں سلامتی کونسل میں منتقل ہونے سے پہلے وزیر دفاع تھے۔ وہ ایران کی قومی سلامتی کے سربراہ اور چیف آف جنرل اسٹاف سے بھی ملاقات کریں گے۔ ماسکو یوکرین پر روسی حملے کے آغاز سے ہی تہران کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے کام کر رہا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ وسیع پیمانے پر تعاون کے معاہدے پر دستخط کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔