اسرائیل کی جنوبی لبنان پر فاسفورس بموں سے بمباری

   

بیروت: اسرائیلی فاسفورس بمباری میں منگل کو جنوبی لبنان کے قصبوں مجدال زون اور القلیلہ کو نشانہ بنایا گیا۔اس نے جنوبی لبنان میں ایک ڈرون پر حملے میں ایک اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی ہے ۔لبنانی حزب اللہ نے منگل کے روز حیفا کے جنوب مشرق میں واقع رمات ڈیوڈ اسرائیلی اڈے پر ڈرون سے بمباری کا اعلان کیا۔حزب اللہ نے ایک بیان میں وضاحت کی ہے کہ اس نے “رامات ڈیوڈ بیس پر حملہ آور ڈرون کے اسکواڈرن کے ساتھ فضائی حملہ کیا۔یہ شمالی اسرائیل میں ایک بڑا فضائی اڈہ ہے جس میں فوجی جنگی دستے شامل ہیں۔ لبنان کی سرحد سے 50 کلومیٹر دور جنوب مشرقی حیفا شہر میں موجود اس اڈے کو ڈرون طیاروں نے درست طریقے سے نشانہ بنایا۔حزب اللہ نے تل ابیب شہر کے قریب ایک ملٹری انٹیلی جنس اڈے پر بمباری کا بھی اعلان کیا۔ لبنان کے چار سرحدی قصبوں کے آس پاس میں اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنانے کے متوازی طور پر کئی حملے کیے ۔اس سے قبل منگل کو وسطی اور شمالی اسرائیل میں سائرن بجنے کی آوازیں آئیں۔ جب کہ اسرائیلی فوج کی اطلاع کے مطابق لبنان سے اسرائیل کی سرزمین میں داخل ہونے والے تقریباً 40 میزائلوں کی نگرانی کی گئی۔ ایمبولینس سروسز نے تصدیق کی کہ چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بالائی الجلیل ، مغربی الجلیل اور وسطی الجلیل کے علاقوں میں لبنان سے اسرائیل کی طرف داغے جانے والے تقریباً 25 پروجیکٹائل کا پتہ چلا ہے ۔بیان میں مزید کہا گیا ہیکہ کچھ گولے روکے گئے اور کچھ علاقے میں گرے۔