اسرائیل کی حمایت میں نیٹو کے دیگر اتحادی ممالک کے ساتھ امریکہ بھی شامل : اردغان

   

واشنگٹن : صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ نیٹو کے اتحادی ممالک کے درمیان اسرائیل کی حمایت میں امریکہ بھی پیش پیش ہے ۔صدر اردغان نے امریکی این بی سی نیوز چینل پر کیئر سمنز سے گفتگو کے دوران اس بات کا اظہار کیا۔صدر اردغان نے مغربی ممالک کی اسرائیل کے ساتھ ہمدردی سے متعلق کہا افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بے شمار مغربی ممالک نے اسرائیل کے خلاف چپ سادھ رکھی ہے جس میں امریکہ بھی شامل ہے۔ اردغان نے کہا کہ صدر جو بائیڈن ایک جانب تو اسرائیل کی مذمت کرتے نظر آتے ہیں اور دوسری جانب اس کے ساتھ تعاون بھی جاری رکھتے ہیں جس کی مثال بحیرہ روم میں جنگی بحری جہاز اور دیگر اسلحہ بھیجنے کی صورت میں ہمارے سامنے ہے۔ انہوں نے امریکی انتخابات سیمتعلق کہا کہ عوامی نتائج کا احترام ہم پر لازم ہے لہذا نئی امریکہ انتظامیہ خواہ جو بھی ہو ترکیہ اس کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گا۔