بیروت : اسرائیل لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے۔اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے شہر نباتیہ کے متعدد قصبوں میں کئی گھروں کو دھماکے سے اڑا دیا۔سور شہر میں ماہی گیروں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ لبنانی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے بندرگاہ پر ماہی گیروں پر فائرنگ کی پھر انہوں نے بندرگاہ کو تباہ اور لوٹ لیا۔27 نومبر کو لبنان کے ساتھ جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے اسرائیل نے 325 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ان حملوں میں 33 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہوئے تھے۔اسرائیلی فوج لبنان میں زرعی زمین کو بھی نقصان پہنچا رہی ہے۔لبنان کی وزارت زراعت نے اسرائیل کی جانب سے زمین کی تباہی کی مذمت کی ہے۔