اسرائیلی حملے ایران میںخوف کی فضاء کا باعث

   

نیویارک : ایران میں پاسداران انقلاب کے انٹلیجنس کے وزیر اور انٹلیجنس ادارے کے سربراہ نے حال ہی میں ایک عوامی مظاہرے کے دوران ایک ساتھ فوٹو شوٹ کرائے ۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے جس میں ایرانی انٹلیجنس وزیر اور پاسداران انقلاب کے انٹلیجنس چیف کو ایک ساتھ دیکھا گیا ۔ اس اجتماعی فوٹو سے یہ پیغام دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ ایرانی انٹلیجنس ادارے اسرائیلی کارروائیوں کے مقابلے کے لئے متحد ہے ۔ دونوں قائدین کا ایک ساتھ تصویر بنوانا یہ پیغام دیتا ہے کہ ایران میں اسرائیلی دخل اندازی اور جاسوسی ایک مشترکہ تشویش کا معاملہ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی دشمنی کو روکنے کا فیصلہ اس تصویش کی نشاندہی کرتا ہے جو ایرانی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ساتھ ایرنی سڑکوں پر اسرا ئیل سے منسوب حملوں میں اضافہ کے بارے میں پائی جاتی ہے ، جس میں مئی میں ہونے والا قتل بھی شامل ہے۔ مئی میں ایرانی فوج کے ایک کرنل کو اس کے گھر کے باہر نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔