اسرائیلی فضائیہ نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاریاں شروع کردیں

   

تل ابیب : اسرائیلی فضائیہ نے شام پر شدید حملوں کے بعد اب ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی حکام نے آئندہ لائحہ عمل طے کرنے اجلاس شروع کردیے ہیں، جن میں مشرق وسطیٰ میں ہونے والی تبدیلیوں پر بات کی گئی۔اسرائیل کا کہنا ہے کہ شام کے فضائی دفاعی نظام کو جزوی طور پر ناکارہ بنادیا اور حزب اللہ کو کمزور کر دیا ہے ، ان اقدامات کے بعد ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کا اچھا موقع ہے ۔اسرائیلی حکام کے مطابق میڈیا کے دعوؤں پر کوئی سرکاری بیان تاحال سامنے نہیں آیا ہے ۔