اسرائیلی فوج نے مغربی کنارہ میں پانچ یہودیوں کو گرفتار کیا

   

یروشلم: اسرائیلی فوج اور پولیس نے مغربی کنارے پر اتمار کی یہودی بستی کے قریب فسادات کے الزام میں ہفتے کے روز پانچ یہودیوں کو گرفتار کیا۔اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے ایک بیان میں کہا کہ درجنوں یہودی، جن میں سے کچھ نقاب پوش تھے ، نے پرتشدد ہنگامہ آرائی کی اور “آئی ڈی ایف اور اسرائیلی بارڈر پولیس فورسز پر پتھراؤ کیا جو جائے وقوعہ پر پہنچے ۔”اسرائیل کے سرکاری نشریاتی ادارے کان ٹی وی نے بتایا کہ واقعہ کے دوران ایک فوجی کو مشتعل افراد میں سے ایک نے مکا مارا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کو 5دیگر یہودیوں کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب انہوں نے ان کے ساتھ آنے والے فوجیوں پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔