اسمبلی انتخاب کا مسائل پر نہیں بلکہ فسطائیت پر مبنی :آصف صدیقی

   

پرتاپ گڑھ: بی جے پی کو معلوم تھا کہ اس کی عوام مخالف پالیسیوں سے عوام ناراض ہے ،اس لئے اکثریت کو راغب کرنے کیلئے انتخاب کے دوران اس نے اپنے جلسے و جلوس میں عوامی بہبود فلاح کے برعکس فسطائیت پر مبنی تقریر کر یہ تاثر دینے میں کامیاب رہے کہ اگر کوئی ہندوتو کا علمبردار ہے تو وہ واحد پارٹی بی جے پی ہے ، جبکہ دیگر ایشو عوام میں موثر ثابت نہیں ہوئے ۔اس لئے یہ واضح ہو گیا ہے کہ یہ منڈیٹ ایشو پر نہیں بلکہ فسطائیت پر مبنی ہے ۔ سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر و مہاراشٹرا کے نائب صدر آصف صدیقی نے جاری بیان میں مذکورہ خیالات کا اظہار کیا ۔صدیقی نے کہا کہ بی جے پی سے جہاں مہنگائی ،بے روز گاری و کسان مخالف پالیسی سے عام عوام ناراض تھی، وہیں یہاں ایک سوال یہ ہے کہ جب عوام ناراض تھی تو بی جے پی نے کیسے اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب رہی ؟ یہاں تک کہ بی جے پی کی جاٹ لینڈ میں کامیابی تعجب کا باعث ہے ۔