اسٹالن کانالوں اور پائپ لائن کے کاموں کادورہ

   

چنئی، 5 اکتوبر (آئی اے این ایس) تمل ناڈو کے چیف منسٹر ایم کے اسٹالن نے اتوارکو چنئی کے الوارپیٹ علاقے میں جاری بارش سے قبل کے تیاریاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ سیلاب سے بچاؤ کے منصوبے تیزی سے مکمل کیے جائیں تاکہ نارتھ ایسٹ مونسون کے دوران شہر میں پانی جمع ہونے کی شکایات نہ ہوں۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق اسٹالین نے ٹی ٹی کے روڈ پرگریٹر چنئی کارپوریشن کی جانب سے نئے اسٹارم واٹر ڈرین نیٹ ورک کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا، جہاں ساتھ ہی چنئی میٹرو واٹر کے عہدیدار زیرِ زمین پائپ لائن بچھانے کے کام میں مصروف ہیں۔ اسٹالن نے دونوں محکموں کے اشتراکی کام کا معائنہ کیا اور ہدایت دی کہ منصوبوں کو وقت مقررہ پر مکمل کیا جائے تاکہ بارش کے دوران سڑکوں پر پانی نہ رکے۔بعد ازاں انہوں نے وینس کالونی کا دورہ کیا، جہاں 2.16 کلومیٹر طویل نالہ تعمیر کیا جا رہا ہے جس پر 8.21 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔