اسٹیفن ملر وائٹ ہاؤس میں ڈپٹی چیف آف اسٹاف مقرر

   

واشنگٹن: امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے دیرینہ مشیر اسٹیفن ملر کو جو امیگریشن کے معاملات پر سخت گیر موقف رکھتے ہیں کو اپنی نئی انتظامیہ میں سیاسی امور کیلئے وائٹ ہاؤس کا نائب چیف آف اسٹاف مقرر کیا ہے۔نائب صدر منتخب ’جے ڈی وینس‘ نے سوموار کو ’ایکس‘ ویب سائٹ پر ملر کو ایک مبارکبادی پیغام پوسٹ کیا جس میں کہا گیا کہ “یہ صدر کی طرف سے ایک اور بہترین انتخاب ہے”۔ سی این این کے مطابق ملر پہلے شخص ہیں جنہیں ٹرمپ نے اپنی نئی کابینہ میں شامل کیا ہے۔ملر ٹرمپ کے پہلے دور میں ان کے سینئر مشیررہے ہیں۔