ممبئی :ریزرو بینک نے اسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس کے ذریعے ادائیگی کی حد 1لاکھ روپے سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے کر دی ہے ۔آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کی رواں مالی سال کی پانچویں دو ماہی سہ روزہ میٹنگ میں جمعہ کو کئے گئے فیصلوں کے بارے میں کہا کہ یو پی آئی کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ کیپٹل مارکیٹس ، کلیکشن (کریڈٹ کارڈ پیمنٹس، لون ری پیمنٹس، ای ایم آئی)، انشورنس وغیرہ جیسی کچھ کیٹگریز کو چھوڑ کر یوپی آئی کے لئے لین دین کی حد 1 لاکھ روپے تک محدود ہے ۔