اسپین کا 3 لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کا اعلان

   

میڈرڈ :اسپین نے آئندہ تین برسوں میںملک میں مقیم 3 لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کا اعلان کیا ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حالیہ برسوں میں دنیا کے کئی پسماندہ ممالک سے مہاجرین اور تارکین وطن بڑی تعداد میں اسپین پہنچی ہے ۔ رپورٹس کے مطابق اسپین میں پاکستانی تارکین وطن کی برادری میں رواں صدی کے اوائل سے اضافہ دیکھنے میں آیا اور اس وقت اسپین میں ڈیڑھ لاکھ کے قریب پاکستانی موجود ہیں۔ اس اعلان کے بعد اس پروگرام سے ہزاروں افراد فیضیاب ہوسکتے ہیں، خاص طور پر وہ جو مقامی سٹی کونسل میں دو سال سے رجسٹرڈ ہیں۔